کورنگی کریک پر آگ بجھنے والی جگہ پر پھر آگ لگا دی گئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

کورنگی کریک پر آگ بجھنے والی جگہ پر پھر آگ لگا دی گئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

فیصل وٹو نے کہا کہ پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے ماہرین موقع پر موجود ہیں، پیٹرولیم ڈویژن کی تشکیل کردہ کمیٹی بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے، گیس کی باقی مقدار ختم کرنے کے لیے آگ دوبارہ لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت پہلے سے کم ہے، مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، پہلے جیسا گیس کا خطرناک اخراج اب نہیں ہو رہا، ارد گرد آبادی کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔