اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ فلپَا کینڈلر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان میں مہاجرین کو درپیش مسائل، موجودہ حالات میں وطن واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر عمران زیب خان، فومیکو کاشیوا اور فرمان خلجی شامل تھے ، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمان، انس محمود اور طارق خان بلوچ بھی موجود تھے۔