کوئٹہ: (دنیا نیوز) بھارت میں دوران علاج وفات پانے والے آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
مرحوم سید آریان شاہ کی نماز جنازہ کوئٹہ میں سرکی روڈ اڈا مدرسہ میں ادا کی گئی۔
یاد رہے کہ بھارت میں دوران علاج وفات پانے والے نوجوان آریان شاہ کی میت آج ہی کراچی سے کوئٹہ پہنچائی گئی تھی۔
آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ آریان شاہ کی وفات 25 اپریل کو انڈیا کے شہر چنئی کے ہسپتال میں ہوئی تھی، ہسپتال نے واجبات کی ادائیگی تک میت دینے سے انکار کر دیا تھا، آریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا۔
حکومت بلوچستان نے واجبات سمیت میت پاکستان لانے کے تمام اخراجات اور انتظامات کئے۔