لندن: (دنیا نیوز) بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستان کے 9 رکنی سفارتی وفد نے برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر سر لنڈزے ہویل سے ملاقات کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی قیادت کی، سپیکر اور ان کے عملے نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
سفارتی وفد نے بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر پاکستان کے مؤقف سے آگا ہ کیا، بلاول بھٹو نے جموں و کشمیر کے مسئلے کے فوری حل پر زور دیا۔
سفارتی وفد کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن آمد ہوئی، جہاں ان کی مختلف ملاقاتیں شیڈول ہیں، بلاول بھٹو برطانوی رکن پارلیمنٹ مارک پریچرڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔