راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج جہنم واصل، 7 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوراج جہنم واصل جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے ہوئے 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو گئے، شہداء میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شامل ہیں۔
میجر سید معیز عباس شاہ شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے اور ان کی عمر 37 سال ہے، میجر سید معیز عباس شاہ شہید نے 14 سال دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ لانس نائیک جبران اللہ شہید کا تعلق ضلع بنوں سے ہے، لانس نائیک جبران اللہ شہید نے 8 سال تک وطن عزیر کے دفاع کے فرائض سرانجام دیئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لانس نائیک جبران اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔