مخصوص نشستوں کے فیصلے کا معاملہ، گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

مخصوص نشستوں کے فیصلے کا معاملہ، گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، ، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کرین گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔

دوسری جانب مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں ؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے ؟ اس پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں صوبے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت اور مشاورت ہوگی۔