سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ علیل، ہسپتال منتقل

Published On 30 June,2025 03:10 am

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ شدید علیل ہو گئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولی کلینک میں ان کی سرجری کی گئی، تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔