پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا، ایجنڈا جاری

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، اجلاس میں محکمہ فاریسٹ پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے، اجلاس میں 3 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی۔

اجلاس میں سیلابی صورتحال پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا، اجلاس میں اراکین اسمبلی اہم نوعیت کے معاملات اٹھائیں گے۔