علی امین گنڈاپور کا رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان

Published On 08 September,2025 02:26 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جلسہ ہوگا، حق کی جنگ لڑ رہے ہیں سب کو شرکت کرنا ہو گی، جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار جلسہ بنانا ہوگا، مخالفین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے عوام کیا چاہتی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع کی گئی حقیقی آزادی کی جنگ کا میاب ہو گی۔