اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ ہروقت تنقید زیب نہیں دیتی، پاکستان کوسفارتی محاذ پربڑی کامیابیاں ملی ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کےمعاہدے وفاقی حکومت کرتی ہے،ریکوڈک منصوبےکا معاہدہ مکمل شفافیت سے ہوا۔
اُنہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پہلا حق بلوچستان کا تھا، این ایف سی ایوارڈز کا فیصلہ تمام صوبوں کی مشاورت سے ہو گا، ہم جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ فلسطین کا معاملہ حل کی جانب بڑھ رہا ہے، فلسطینی اتھارٹی اورعوام نےغزہ امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ہروقت تنقید زیب نہیں دیتی، وزیراعظم شہبازشریف نےجنرل اسمبلی میں فلسطین کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔