گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

گھوٹکی: صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

اس حوالے سے ایس ایس پی نے کہا ہے کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو آج صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، اور وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔