وفاق نےضم اضلاع کیساتھ کیے وعدے پر عمل نہیں کیا: سہیل آفریدی

Published On 20 October,2025 07:31 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق نےضم اضلاع کےساتھ کیے وعدے پر عمل نہیں کیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ راتوں رات وفاقی حکومت نےافغان کیمپوں سےمتعلق نوٹس جاری کیا، ہم وفاق سےاپنا حق لیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ وفاق نےضم اضلاع کےساتھ جووعدہ کیا پورا نہیں کیا،ایکسپائرہونےوالی بلٹ پروف گاڑیاں پرسوں ہماری پولیس کودی گئیں، یہ خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک ہے اس لیے گاڑیاں واپس کر رہےہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پاک افغان جنگ بندی خوش آئند ہے،خیبرپختونخوا کےعوام تحریک انصاف کوکارکردگی کیوجہ سےووٹ دے رہےہیں، امن وامان کی صورتحال صوبےمیں خطرناک ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبےسےمتعلق بند کمروں میں فیصلےکیےجاتےہیں، ہم بند کمروں کےفیصلےنہیں مانیں گے،ہم پالیسی بنائیں گے،مرحوم ارشد شریف صحافی کےنام پرایک یونیورسٹی بنائی جائےگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں3ایم پی اوکےتحت کسی کوگرفتارنہیں کیا جائے گا،کسی طالب علم پرمقدمات درج نہیں ہوں گے۔