پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق 7 بجے شروع ہونے والا اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کو ہر صورت ہر ممبر سپورٹ کرے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ خرم ذیشان بانی کی ہدایت پر سینیٹ کا امیدوار ہے، تمام اراکین مل کر خرم ذیشان کو کامیاب بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر بھی رہنمائی دی گئی، اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر گیمز پوری ہے، اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل تمام اراکین کو الیکشن میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔



