27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شہری حسان لطیف کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت درخواست پری میچور قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے، درخواست گزار ترامیم کی منظوری کے بعد عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا تھا۔