اسحاق ڈار اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

اسحاق ڈار اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ولادیمیر پیوٹن سے یہ ملاقات ہوئی، جس میں دیگر ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران روسی صدر نے علاقائی اقتصادی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور ایس سی او کے پلیٹ فارم کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایس سی او خطے میں رابطہ کاری، استحکام اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔