حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب، لاہور آج پھر آلودہ ترین شہر

Published On 21 November,2025 09:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) حکومتی کوششوں کے باوجود پنجاب کی فضا بدستور خراب ہے، آج پھر لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ایئر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی۔

ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔