اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال 2025 کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر اداروں میں درج شکایات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔
تفصیلات وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے پیش کیں جس کے مطابق سال 2025 میں این سی سی آئی اے کو کل ایک لاکھ 42 ہزار 272 شکایات موصول ہوئیں۔
تحریری جواب کے مطابق 26 ہزار 36 شکایات کی باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی، این سی سی آئی اے کی جانب سے ایک ہزار 9 سو 55 مقدمات درج کیے گئے۔
رواں سال کے دوران 31 ملزمان کو سزا سنائی گئی اور 122 کو بری کر دیا گیا، گزشتہ پانچ سال کے دوران مجموعی طور پر 98 ہزار 206 انکوائریاں رجسٹرڈ کی گئیں۔
تحریری جواب کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران 53 ہزار 717 انکوائریاں نمٹائی گئیں، 51 ہزار 696 انکوائریاں زیر التوا ہیں۔
گزشتہ پانچ سال میں 7 ہزار 690 ایف آئی ارز درج کی گئیں، 3 ہزار 505 ایف آئی آرز نمٹائی گئیں، گزشتہ پانچ سال میں 4 ہزار 185 ایف آئی آرز زیرالتواء ہیں۔



