اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سیاسی کمیٹی تحلیل کردی۔
ٰپاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو ازسرنو نئی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں انصاف لائرزفورم کے معاملات وزیراعلی سہیل آفریدی کے سپرد کردیے گئے۔
دوسری جانب پاکستان بار کے انتخابات کیلئے تیاریوں کی ذمہ داری سینیٹر حامد خان اور سلمان اکرم راجہ کو تفویض ہو گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ علاوہ ازیں سلمان اکرم راجہ نئی کمیٹی کی تشکیل، سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔



