پنجاب بار کونسل کا سٹرکوں پر جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرنے کا اعلان

Published On 03 December,2025 01:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں آج سٹرکوں پر جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس اہلکاروں کی آج سے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی ہوگی، پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز سٹرک پر جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرے، اجلاس کی ویڈیو ریکارڈنگ چیئرمین ایگزیکٹو کو ارسال کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آج ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال ہوگی، وہاڑی میں وکیل کے قتل اور جھنگ میں سابق صدر کے قتل کے ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، آئی جی پنجاب وکلاء نمائندوں سے ملاقات سے دانستہ طور پر گریزاں ہیں۔