وزیر داخلہ کی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو داد

Published On 03 December,2025 02:26 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 7 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا، اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔