محسن نقوی آج برطانوی فارن آفس کا دورہ، اشتہاریوں بارے نقطہ نظر پیش کرینگے

Published On 08 December,2025 02:46 am

لندن: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی لندن میں موجود ہیں جہاں پر وہ آج برطانوی فارن آفس کا دورہ کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف ڈی سی او میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، بھگوڑوں عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی پاکستان حوالگی بارے غور ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی عادل راجہ اور شہزاد اکبر سے متعلق برطانوی حکام کو آگاہ کریں گے۔

برطانیہ میں موجود متعدد مطلوب اشتہاریوں سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔