فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں برفانی طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں پروازیں منسوخ

Published On 11 January,2026 05:37 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس، برطانیہ اور جرمنی میں برفانی طوفان گوریٹی نے تباہی مچا دی جہاں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برفانی طوفان گوریٹی کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، سکول بند جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ سے جرمنی تک طوفان کے باعث خطرناک موسمی صورتحال کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا، فرانس کے شمالی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 216 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی۔