مری: (دنیا نیوز) مری میں ہلکی برفباری کے باعث مال روڈ، کشمیر پوائنٹ اور بٹڑیان برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے۔
برفباری کے باوجود مری میں ٹریفک مکمل طور پر رواں دواں رہی، ڈی پی او مری کی براہِ راست نگرانی میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت کنٹرول رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق 5 جنوری کو 12 ہزار 777 گاڑیاں مری میں داخل، 8 ہزار 569 شہر سے روانہ ہوئیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 114 گاڑیاں مری میں داخل جبکہ 15 ہزار 143 باہر گئیں، اس وقت مری میں 7 ہزار 971 گاڑیاں موجود ہیں۔
ڈی پی او مری کی ہدایات پر تمام ناکہ جات مکمل طور پر فعال رہے اور سیاحوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او مری نے کہا کہ سیاحوں کا تحفظ اور سہولت اولین ترجیح ہے،برفباری کے دوران کوئی حادثہ یا ایمرجنسی رپورٹ نہیں ہوئی۔



