آزاد کشمیر: نیا ریکارڈ قائم، 2025 میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

آزاد کشمیر: نیا ریکارڈ قائم، 2025 میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد

آزاد کشمیر کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے ہر سال لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران آزاد کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے سیر و سیاحت کی، جبکہ جون 2026 کے اختتام تک اس تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ، چوہدری مہربان کے مطابق مہم جوئی کے شوقین سیاح برفباری کے موسم میں وادی لیپہ، نیلم ویلی، گنگا چوٹی اور دیگر برف پوش پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

حکام کے مطابق سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بہتری پر بھی کام جاری ہے تاکہ سیاحوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔