ملک کے شمالی علاقوں، بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری

Published On 07 January,2026 02:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔

موسم کی شدت کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔