مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروادیں: بیرسٹر گوہر

Published On 08 January,2026 07:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، اگر آپ ملاقات نہیں کراسکتے تو حالات کیسے آگے جائیں گے۔

مذاکرات سے متعلق دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مذاکرات کی کوشش کرے تو اس کی مذمت نہیں کرتا۔

بیرسٹرگوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار صرف اچکزئی صاحب کو دیا ہے، اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروادیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو بشریٰ بی بی سے اہل خانہ کی ملاقات، دوسرا خان صاحب سے لیڈر شپ کی ملاقات ہو، ملک میں واحد اپوزیشن پی ٹی آئی ہے، اس کی کوئی مذاکراتی کمیٹی نہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ جو لوگ اپنی طرف سے مذکرات کی کاوش کرتے ہیں تو اسکی مذمت نہیں کرتے لیکن جو لوگ خود سے مذاکرات کی کاوش کرتے ہیں اس کا ہم حصہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسیران سے ملاقات کی کوشش کی مگر نہیں ملنے دیا گیا، میرے خیال میں مذاکرات ابھی ڈیڈ اینڈ کی طرف چلے گئے ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ اب واپسی کیسے ہوگی؟۔