کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے 4 روزہ دورہ سندھ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی آج سے کراچی اور حیدرآباد کا مصروف دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی آج صبح 11 بجے کراچی پہنچیں گے، وزیراعلیٰ کے پی دوپہر 12 بجے انصاف ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے، محمد سہیل آفریدی شام ساڑھے 4 بجے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی رات 10 بجے اسیران سے بھی ملاقات کریں گے، ہفتہ 10 جنوری کو وزیراعلیٰ کے پی کراچی سے حیدرآباد کے لئے ریلی کی قیادت کریں گے، حیدرآباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وکلا، صحافیوں اور سٹیک ہولڈرز سے خطاب کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیدرآباد میں خواتین ونگ اور پارٹی کنونشن میں شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حیدرآباد میں سٹریٹ موومنٹس کی قیادت کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی حیدرآباد ہائی کورٹ بار اور پریس کلب سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعلیٰ 10جنوری کی شب کراچی کے کے لئے روانہ ہوں گے، اتوار 11 جنوری کو محمد سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے اور عوامی خطاب کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کراچی میں تاجر تنظیموں اور وکلا سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے بھی ملاقات طے ہے، پیر 12 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی پیر کی دوپہر کراچی سے پشاور روانہ ہوں گے۔



