لاہور:(دنیا نیوز) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 167 لاہور-XXII میں پوسٹل بیلٹ کی درخواست کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین ،آرمی افسران/جوان اور ان کے اہل خانہ کے لیے دستیاب ہے، معذور افراد (نادرا معذوری کارڈ کے حامل) پوسٹل بیلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
پوسٹل بیلٹ کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروانا ہوگی، پوسٹل بیلٹ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے والے پولنگ سٹیشن پر ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتا ا کہ درخواست متعلقہ دفتر محکمہ سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔



