پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان، بانی کی رہائی جماعت میں ڈسپلن سے مشروط ہے: اچکزئی

Published On 10 January,2026 01:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کا فقدان ہے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے لاہور میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک انصاف میں ڈسپلن سے مشروط ہے، ہر سو افراد کا اپنا صدر ہے، سب آپس میں جھگڑتے ہیں، سو افراد نکلتے ہیں تو دھکم پیل ہوجاتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا پاکستان کی سالمیت سب سے اہم ہے، وینزویلا، یورپ، غزہ اور کشمیر میں دیکھیں تو اندازہ ہوگا پاکستان کی سالمیت بہت ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی کا ہمارے درمیان موجود ہونا پاکستان کی ضرورت ہے۔