کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں کل جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغِ جناح میں جلسے کیلئے باضابطہ این او سی جاری کر دیا، اجازت نامہ کے مطابق جلسے میں اشتعال انگیز مواد، آڈیو ویڈیو، کیسٹ، سی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہو گی۔
اجازت نامہ کے مطابق نفرت انگیز، فرقہ وارانہ تقاریر، ریاست، افواج مخالف گفتگو مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔
لاؤڈ سپیکر ایکٹ، تمام نافذ قوانین پر مکمل عملدرآمد منتظمین کی ذمہ داری ہے، سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، رضاکاروں کی تعیناتی لازم قرار دے دی گئی۔
اجازت نامہ کے مطابق جلسے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ، اگلے دن حکام کو جمع کرانا ہوگی، ٹریفک روانی، پارکنگ دو سو گز دور، داخلی خارجی راستے محدود ہوں گے۔



