لاہور:(محمد اشفاق) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
نتائج کے مطابق صدر نشست پر حامد خان کے گروپ سے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے 3 ہزار پانچ سو 59 ووٹ حاصل کیے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ سے ادیب اسلم بھنڈر نے تین ہزار ایک سو 54 وقت لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور آزاد امیدوار شاہد جمال بٹ 1 سو 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
نو منتخب صدر عرفان حیات باجوہ نے وکٹری کے بعد سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وکلا سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے۔
دوسری جانب نائب صدر کی نشست پر میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کامیاب ہوئے، نائب صدر کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل، نائب صدر ماڈل ٹاؤن سیٹ پر آصف کنول خاں نے میدان مار لیا۔
سیکرٹری کی نشست پر ملک فہد نثار 4210 ووٹ لے کر کامیاب،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ثمینہ بسرا 4251 ووٹ لے کر پہلے،فنانس سیکرٹری کی نشست پر زوہیب خان 4973 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔
علاوہ ازیں نعمان گورایہ 1865 ووٹ لے کر سیکرٹری لائبریری منتخب ہوئے، جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ایوانِ عدل میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔



