آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ پیشگوئی جاری

Published On 12 January,2026 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔

رپورٹ کے مطابق خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری ہوئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 13، لہہ، استور منفی 11، گوپس منفی 09، گلگت منفی 08، قلات، کالام منفی 06، ہنزہ منفی 05، پاڑا چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ، کوئٹہ منفی 1، مری منفی 1، لاہور 2، کراچی 8، سکھر 3، مٹھی 0، پشاور 1 اور مظفر آباد میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔