اسحاق ڈار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ کا فون، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

Published On 12 January,2026 08:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور تیزی سے فروغ پاتے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط میں تسلسل اور رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کی قیادت کے تبادلوں کے تسلسل پر بھی زور دیا، فریقین نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔