پاکستان
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں، طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نئے اوقات کار کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھل گئے، نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ کے لیے پیر سے جمعرات تک (کنٹینیوئس پروفیشنل ڈویلپمنٹ) اور نصابی تیاری میں شرکت لازمی ہو گی تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔