پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں: سہیل آفریدی

پمز ہسپتال میں کوئی ریٹینا سپیشلٹ ہے ہی نہیں: سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آپریشن ہوا اور ہم سے چھپایا گیا، ان کو ہسپتال لے جایا گیا اور وقت بھی صحیح نہیں بتایا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب بیماری لاحق ہوئی تو جیل میں اس کا معائنہ ہوا ہوگا، اس معائنے کا فیملی اور وکلا کو نہیں بتایا گیا، پانچ دن حکومت اس کی نفی کرتی رہی، ہم کل بھی اڈیالہ کے باہر بیٹھے رہے، ہم چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے، جب تک اندر سے کوئی جواب نہیں آتا ہم یہیں بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں۔