بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 16 کلومیٹر رکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی زیر زمین 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔