بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ: پولیس کا سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کے متعلق وضاحتی بیان

بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ: پولیس کا سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کے متعلق وضاحتی بیان

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ متوفی خاندان کے والد کا انگوٹھا کسی کو ریلیف دینے کے لئے نہیں لگوایا گیا، ڈیڈ ہاؤس میں والد کا انگوٹھا درخواست مقدمہ میں تصحیح کے لیے لگوایا گیا، والد کی درخواست مقدمہ میں سیفٹی آفیسر محمد دانیال کا ذکر تھا، گرفتار کرنے پر پتہ چلا سیفٹی آفیسر کا نام محمد ہنزلہ تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ درخواست مقدمہ کی درستگی کے لیے انگوٹھا لگوا کر درخواست دوبارہ دی گئی، انگھوٹھا لگاتے وقت تمام خاندان متوفی کی لاش کے ساتھ ڈیڈ ہاؤس میں تھا، انویسٹی گیشن ونگ کی درخواست پر انگوٹھا لگوا کر تصحیح کی کارروائی کی گئی۔

اِسی طرح ڈیڈ ہاؤس سے نکلتے ہوئے وقت کی قلت کے باعث انگوٹھے لگوا کر کارروائی کی گئی، درست کوائف کے ساتھ نئی درخواست کے مطابق مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اس معاملے کی وضاحت دے چکے ہیں، پولیس دکھی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس ایچ او کو معطل کرکے اعلیٰ سطح کی انکوائری ہو رہی ہے۔