پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے شبِ برات کی مناسبت سے 4 فروری کو صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شبِ برات کی مناسبت سے سندھ کے تعلیمی اداروں 4 فروری کو بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق سندھ بھر کے سرکاری و نجی سکولز پر ہو گا، اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر صوبہ بھر میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔