پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلانے والی تمام ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفرایکسپریس، کراچی جانے والی بولان میل سروس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین معطل کردی گئی ہے۔
انہون نے مزید بتایا کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک لیا گیا تھا تاہم متاثرہ مسافروں کا ٹکٹ واپس کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
دوسری طرف آج بھی دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے جبکہ گزشتہ شب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد مار دیئے تھے۔