شب برات پر میری دعا ہے حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے: شیخ رشید

شب برات پر میری دعا ہے حکومت کاشتکاروں کیلئے کچھ کرے: شیخ رشید

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہرشیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو 40 سال کی سزائیں ہوئی ہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ اپیلیں سنی جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی، لوگوں کے گھروں میں قیامت سا سما ہے، ماتم چل رہا ہے جو قصور وار ہیں ان کو سزائیں ملیں اور جو بے قصور ہیں ان کو رہا کیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شب برأت کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کاشتکار رل گئے ہیں ان کی صورتِ حال بہت خراب ہے، 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ شہر میں سناٹا ہے، ہم نے راولپنڈی میں 60 تعلیمی ادارے بنائے۔

مزید برآں، انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہیں۔