پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی، متاثرہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔
عائشہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگائی جبکہ زخمی لڑکی کو علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سےلڑکی نے چھلانگ لگائی لڑکی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم نے کہا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جب بھائی کھانا لینے باہر گیا تو لڑکی نے چھت پر چڑھ کر چھلانگ لگا دی جبکہ واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
25 سالہ عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔