پی کے ایل آئی کے تین سال کیلئے بورڈ آف گورنرز کی ازسرِ نو تشکیل

پی کے ایل آئی کے تین سال کیلئے بورڈ آف گورنرز کی ازسرِ نو تشکیل

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر ایکٹ 2019 کی دفعہ 6 کے تحت نئے بورڈ آف گورنرز کو تشکیل دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بورڈ آف گورنرز میں سرپرستِ اعلیٰ ہوں گی۔

ڈاکٹر سعید چیئرمین، کیپٹن (ر) زاہد سعید ، ڈاکٹر محمد عدنان خان چیف ایگزیکٹو ، نوفل داؤد چیف ڈیجیٹل آفیسر، مجیب الرحمٰن شامی ممتاز صحافی، ڈاکٹر معصومہ سعید، رکن بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔

اِسی طرح جاوید اقبال، سیکرٹری حکومتِ پنجاب، محکمہ قانون و پارلیمانی اُمور، سیکرٹری حکومتِ پنجاب، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، ڈین، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر، لاہور اور ہسپتال ڈائریکٹر، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر، لاہور بورڈ آف گورنرز  میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب اِس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔