پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشا سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا ہے عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔