پاکستان
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) ایف سی بلوچستان کے سپاہی محمد اعجاز کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید ایف سی اہلکار کا تعلق شاہپور کے گاؤں ٹھٹھی مزمل سے تھا، شہید محمد اعجاز بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
نماز جنازہ میں شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہید کو چکڑالہ والے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے شہید کی قبر پر چادریں بھی چڑھائی گئیں۔