پاکستان
خلاصہ
- جڑانوالہ: (دنیا نیوز) لاہور روڈ پر انتظامیہ کی غفلت کے باعث کمسن بچہ نالے میں گر گیا۔
اہلِ علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت نالے سے نکال لیا، ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے یحیٰی شکیل کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نالہ کور کرنے کیلئے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر کی دانستہ غفلت کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا۔