بلوچستان حکومت اور گرینڈ الائنس میں کامیاب مذاکرات، 100 سے زائد رہنما رہا

بلوچستان حکومت اور گرینڈ الائنس میں کامیاب مذاکرات، 100 سے زائد رہنما رہا

رہا ہونے والے افراد میں گرینڈ الائنس کے اہم رہنما قدوس کاکڑ بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کو 20 اور 21 جنوری کو مختلف احتجاجی سرگرمیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کا تعلق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تھا، جنہیں بعد ازاں کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

مذاکرات کے نتیجے میں گرینڈ الائنس نے مڈل سٹینڈرڈ امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی واپس لے لیا، رہنماؤں کی رہائی پر کارکنوں اور لواحقین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا خوش آئند ہے اور آئندہ بھی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔