آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات، بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

بلوچستان میں قیامِ امن کےلیے سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں، بلوچستان میں دہشت گردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کےسامنے سرنڈرکردیا۔

میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے ہتھیار ڈال دیئے۔

سرنڈرکرنےوالا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرنڈر کرنے والے عناصر نےبھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود بھی جمع کرایا جبکہ میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا۔

آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔