کور کمانڈر ملتان کی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، علاقائی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال

کور کمانڈر ملتان کی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست، علاقائی سکیورٹی پر تبادلۂ خیال

خصوصی نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم سٹریٹجک تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

کور کمانڈر ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ تعالیٰ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

نشست میں شریک طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

شرکاء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔