پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی اُمور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ امام بارگاہ میں معصوم شہریوں پر انتہائی حملہ بزدلانہ ہے۔
پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ دھماکہ افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے، دہشت گرد اسلام اورامن کےدشمن ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پرحملہ انتہائی بزدلانہ ہے، غمزدہ خاندانوں کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 31 شہادتیں ہوئیں، مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے، پمز، سی ڈی اے سمیت پولی کلینک ہسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔