پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) جڑواں شہروں کے امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر تحقیقات کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے دیں، آپریشنز،انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی، سی آئی اے پر مشتمل تین ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے۔
تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے مختلف انسانی اعضا کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے، امام بارگاہ کی طرف آنے والے راستوں پر لگے کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئیں۔
خیال رہے سانحہ کے بعد اسلام آباد پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کے تمام افسران کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا۔